ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ایک 18 سالہ نوجوان کی موت

یوپی میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ایک 18 سالہ نوجوان کی موت

Sat, 22 May 2021 18:54:06    S.O. News Service

لکھنؤ، 22؍ مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش میں پولیس اہلکاروں کے تشدد کی وجہ سےایک نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا-یہ واقعہ جمعہ کو اناؤ کے بنگرماؤ میں پیش آیا۔

پولیس اہلکار جس پر دو کانسٹیبل اور ایک گھریلو محافظ جوان سمیت اس جرم کا الزام ہے ، ان پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔جمعہ کو کورونا وائرس کی پابندیوں کے دوران سبزیاں فروخت کرنے پر تینوں نے مبینہ طور پر 18سالہ محمد فیصل حسین کو زدوکوب کیا تھا۔اسے متعدد چوٹیں آئیں اوراسپتال لے جایا گیا جہاں بعد میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

مقتول کے لواحقین کے مطابق ، جب پولیس نے اسے اپنی حراست میں لیا،وہ سبزیاں فروخت کرنے اپنے گھر سے نکلا تھا۔ گھر والوں نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن میں انہوں نے اسے بے دردی سے پیٹا۔متاثرہ کی حالت خراب ہونے کے بعد پولیس موقع سے ہٹ گئی اور فیصل جو بہت زیادہ زخمی ہوچکا تھا اسے اسپتال لے جایا گیا۔

تاہم متاثرہ شخص ، محمد فیصل حسین کو شدید چوٹیں آئیں اور وہ بچ نہیں سکا-18سال کے فیصل کے ساتھ ہونے والے اس ظلم و ستم کو دیکھتے ہوئے اس کے اہل خانہ نہ صرف افسردہ جبکہ بہت زیادہ حیرت زدہ بھی تھے- آخر وہ صرف اپنے گھروالوں کے لئے محنت کرکے پیسے کمانا چاہتا تھا-

سینئر عہدیداروں نے وعدہ کیا ہے کہ اس معاملے کی کارروائی کی جائے گی اور اور کچھ گھنٹوں بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔اہل خانہ کی شکایت کے مطابق ایک اہلکار ، وجے چودھری نے پہلے فیصل کو پکڑا اور دوسرے پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں اسے بے رحمی سے مارنا اور پیٹناشروع کردیا-

بیان میں مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ جب تک ہم موقع پر پہنچے اس واقعے میں ملوث پولیس اہلکار موٹرسائیکل چھوڑ کر پہلے ہی چلے گئے تھے۔اس حادثے سے مشتعل ، مقامی افراد نے لکھنؤ روڈ کراسنگ پر احتجاج کیا ، اور قصورواروں کے خلاف کارروائی اور متاثرہ خاندان کے لئے معاوضے کا مطالبہ کیا۔


Share: